Pages

Wednesday, March 8, 2017

کلمہ لا الہ الا اللہ کی فضیلت








اَوّل کلمہ طیّب
——–٭٭———
لَآ اِلٰهَ اِلَّا اﷲُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اﷲِ.
’’اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، محمد ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں۔‘‘
کلمہ لا الہ الا اللہ کی فضیلت
————–٭٭—————
سید نا معاذ بن جبل سے روایت ہے کہ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
‘‘ من شھد ان لا الہ الا اللہ مخلسا من قلبہ
دخل الجنۃ ’’جس شخص نے خلوص دل سے لا الہ الا اللہ کی گواہی دی
وہ جنت میں داخل ہو گیا۔
( صحیح مسلم کتاب الایمان باب الدلیل علی ان مات علی التوحید دخل الجنۃ قطعا )

عن ابى هريره رضى الله عنه عن النبى ﷺ اسعد الناس بشفاعتي يوم القيامة، من قال لا إله إلا الله، خالصا من قلبه، أو نفسه (رواہ البخاری)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
نبی اکرم ﷺ نے فرمایا " قیامت کے روز میری سفارش سے فیض یاب ہونے والے لوگ وہ ہیں جنہوں نے سچے دل سے یا (آپ ﷺ نے فرمایا) جی جان سے لا الہ الا اللہ کا اقرار کیا ہے۔