– 33 بار سبحان للہ ، 33 بار الحمد للہ ،34بار اللہ أكبر کہنا۔
————————–٭٭————————
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروى ہے کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے خادم کا مطالبہ کیا ،
تو آپ ﷺ نے فرمایا
(کیا میں تمہیں تمہارے مطالبے سے بھی بہتر چیز نہ بتلاؤں؟
جب سونے لگو تو 33بار "سبحان الله” ، 33 بار "الحمد لله” اور 34 بار "الله
أكبر” کہو) اس پر علی رضی اللہ عنہ نے کہا کہ: میں نے اس دن سے کسی بھی رات
کو انہیں ترک نہیں کیا، آپ رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا: کیا صفین کی رات
بھی ؟ تو علی رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: صفین کی رات بھی میں نے انہیں نہیں
چھوڑا۔
بخاری: (5362) مسلم: (2727)
لاحول ولاقوۃ کی فضیلت
———–٭٭————
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا
لاحول ولاقوۃ الا باللہ کثرت سے پڑھا کرو
کیونکہ یہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے
مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ تسبیح ، تحمید تہلیل اور تکبیر کے ثواب کا بیان ۔ حدیث