Pages

Saturday, December 11, 2010

‎جنت کے دروازے


جب ایک مومن جنت میں داخل ہوگا تو اعلان کیا جائے گا تم ہمیشہ تندرست رہو گے ، بیماری کبھی نہیں آئے گی . تم ہمیشہ زندہ رہو گے ، موت کبھی نہیں*آئے گی تمہیں نعمتیں ملیں*گی جو کبھی ختم نہیں ہونگی جنت کی آرائش اسکی سونے اور چاندی کی اینٹیں ہیں . اسکا سیمنٹ خوشبودار کستوری کا ہے . اسکی مٹی ذعفران کی ہے . جنت کے آٹھ دروازے ہیں اور جنت کے آٹھ درجات ہیں . جنت المعواع دارالمقام دارالسلام دارالخلد دارالعدن دارالنعیم دارالکثف جنت الفردوس جنت المعواع سب سے کم درجہ ہے . دار العدن درمیانہ درجہ ہے . جنت الفردوس سب سے اونچا درجہ ہے . جنت کا کھانا وہ مسلسل چالیس سال تک کھانا اور پھل کھائیں گے . ہر کٹورے کا نیا زائقہ ہوگا وہاں کوئی پیشاب یا پاخانہ نہیں ہوگا . جنت کی جگہیں جنت میں*باغات ہونگے ہر باغ*کی لمبائی 100 سال کی مسافت جتنی ہوگی ان باغات کا سایہ بہت گہرا ہوگا انکے پودے پر کوئی کانٹا نہیں ہوگا انکے پتوں کی چوڑائی ہاتھی کے کانوں جتنی ہوگی پھل قطاروں میں*لٹکے ہونگے جو ایک دوسرے سے اللہ کے لیے پیار کرتے ہیں ، انہیں یاقوت کا کالم دیا جائے گا جس پر ستر ہزار کمرے ہونگے . یہ جنت میں*رہنے والوں*کے لیے ایسے ہی چمکیں*گے جیسے دنیا میں*رہنے والوں کے لیے سورج . کمرے ایسے ہونگے کہ ہر کمرے میں ستر ہزار دسترخوان ہونگے اور ہر دسترخوان پر ستر ہزار مختلف اقسام کے کھانے ہونگے . انکی خدمت کے لیے 80 ، 000 جوان لڑکے ہونگے جو پھول کی پتیوں*کی طرح بکھرے ہونگے . کھجوروں کا ایک گچھا 12 ہاتھ کی لمبائی کے برابر ہوگا . ہر کھجور کا سائز بڑے مٹکے کے برابر ہوگا . یہ دودھ سے زیادہ سفید ، شہد سے زیادہ میٹھے ، مکھن سے زیادہ نرم اور بیج نہیں ہونگے . ان پودوں کا تنا سونے اور چاندی کا ہوگا . وہاں انگوروں کے باغات ہونگے . ہر گچھا بہت بڑا ہوگا اور ہر انگور کا سائز مٹکے جتنا ہوگا . کسی نے آپ ْ سے پوچھا ، یا رسول اللہ ْ کیا یہ میرے اور میرے خاندان کے لیے کافی ہوگا؟ آپ ْ نے فرمایا ، یہ تمہارے اور تمہارے پورے قبیلے کے لیے کافی ہوگا . جنت کے کپڑے جنت کے کپڑے بہت خوبصورت ہونگے ہر ایک ، ایک وقت میں ستر کپڑے پہنے گا وہ بہت خوبصورت ، نرم ، بے وزن اور مختلف رنگوں*کے ہونگے . یہ کپڑے اتنے اچھے ہونگے کہ جسم اور دل تک نظر آئیں گے دل میں اٹھنے والی محبت کی لہریں بھی نمایاں*ہونگی . یہ کپڑے کبھی پرانے نہیں ہونگے ، کبھی گندے نہیں ہونگے اور کبھی نہیں پھٹیں*گے . ہر جنت میں چار نہریں ہونگی پانی دودہ شہد شراب طہور جنت میں تین فوارے ہونگے زبور زنجبیل تسنیم جنتیوں کی خصوصیات ہر مومن کا قد حضرت آدم علیہاسلام جتنا ہوگا ) 90 فٹ ( خوبصورتی حضرت یوسف علیہ اسلام جیسی ہوگی . جوانی کی عمر ھضرت عیسیٰ علیہ اسلام جتنی ہوگی . ) 30 سے 33 سال ( آواز کی مٹھاس حضرت داود علیہ اسلام جیسی ہوگی . قوتِ برداشت حضرت یعقوب علیہ اسلام جتنی ہوگی . صبر حضرت ایوب علیہ اسلام جتنا ہوگا . عادات حضرت محمد ْ جیسی ہونگی . اگر کوئی شخص دن میں*تین بار جنت کے لیے دعا مانگتا ہے تو جنت اللہ سے اسکی جنت میں داخلے کی درخواست کرتی ہے . اگر کوئی شخص دن میں*تین بار جہنم سے پناہ مانگتا ہے تو جہنم اللہ سے اسکی جہنم سے پناہ کے لیے درخواست کرتی ہے